جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں مختلف مقامات پر دہشتگردی کے 3 حملے پسپا کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کا کمانڈر موسیٰ خان بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.