جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

سونے کی قیمت میں اضافے کو بریک لگ گیا، فی تولہ 100 روپے سستا

عید کی چھٹیوں کے بعد اوپر جاتے فی تولہ سونے کے بھاؤ کو بریک لگ گئے، ملک بھر میں سونا 100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 1984 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.