جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کیلئے نئے جج مقرر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کر دیا۔

توشہ خانہ کیس جج ظفر اقبال سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون میں کر دیا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.