بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ایڈمنسٹریٹر کراچی چڑیا گھر کو بہتر بنانے کیلئے پُر عزم

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ عید پر لاکھوں لوگوں نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کا وزٹ کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ چڑیا گھر کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پلان بنایا گیا ہے، مدھو بالا کو سفاری پارک شفٹ کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بگ کیٹس کو بھی اچھے ماحول میں رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.