بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اسد عمر کا صوبوں کو خط

کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ  اسد عمر نے تمام صوبوں کو خط لکھ دیا۔

 اسد عمر نے اپنے خط میں کہا کہ کورونا وائرس  کی موجودہ لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ این سی او سی وفاق کی تمام اکائیوں سے مشاورت کررہی ہے، موجودہ حالات پر این سی او سی نظر رکھے ہوئے ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا وائرس کے  ٹیسٹ…

 اسد عمر نے کہا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلے کئے گئے ہیں، کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران وفاقی اکائیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کمزور ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی خلاف ورزیاں نظر آئی ہیں، این سی او سی کے فیصلے، سیاسی اور سماجی اجتماعات میں خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کےلیے کورونا ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام انتظامی اقدامات کیے جائیں، امید ہے ٹھوس اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پاسکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ گزارش ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں، عوامی اجتماعات سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد کریں، اجتماعی کاوشوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.