بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فریال تالپور نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔

فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوائی۔

پی پی خواتین ونگ کی صدر آرٹس کونسل کراچی پہنچی تو انہوں نے وہاں ویکسینیشن کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یہاں بہت اچھی سہولت دی ہوئی ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ 50 سال سے اوپر کے خواتین و حضرات پہلی تاریخ کے بعد اس سہولت سے فائدہ ضرور اٹھائیں، سندھ حکومت کی جانب سے یہ سہولت بالکل فری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.