تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق محمد سلمان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیکریٹری کے بھائی نے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست کے مطابق سلمان کے دوست و عزیزوں کے مطابق آخری بار رابطہ پریس کلب پر ہوا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ محمد سلمان کے لاپتا ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔
Comments are closed.