
فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ گیمز میں پرتگال اور سربیا، جمہوریہ چیک اور بیلجئیم کے میچز ڈرا جبکہ ترکی اپنے میچ میں ناروے کے خلاف کامیاب ہوگیا۔
ورلڈکپ کوالیفائنگ یورپین گروپ اے میں پرتگال اور سربیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
میچ کے پہلے ہی ہاف میں پرتگال کے یوٹا نے پہلے ہی ہاف میں 2 گول داغ دیے، لیکن دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی سربین کھلاڑیوں نے شاندار موو بنائی، 46 ویں منٹ میں خسارہ کم کیا جبکہ 60ویں منٹ میں دوسرا گول بنا کر میچ برابر کردیا۔
ایک اور میچ میں عالمی نمبر ایک بیلجیئم کو جمہوریہ چیک نے ٹف ٹائم دیا۔ جمہوریہ چیک نے 50ویں منٹ میں برتری بھی حاصل کرلی تھی، لیکن 10 منٹ بعد لوکاکو نے گول بنا کر مقابلہ برابر کیا اور یوں یہ میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔
میگا ایونٹ کے ایک اور کوالیفائنگ میچ میں ترکی نے ناروے کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
Comments are closed.