بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

امریکی اہلکار نے گزشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا، امریکی محکمۂ خارجہ کی تصدیق

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اہلکار نے گزشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو ماہ قبل امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ محکمۂ خارجہ کے سربراہ چائنا ہاوس رک واٹرز نے بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رک واٹرز نے چینی ہم منصبوں اور چین میں تعینات امریکی ملازمین سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے بات چیت کے نتائج سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکی فضا میں چینی غباروں کی آمد کے بعد انٹونی بلنکن کا فروری کا دورہ منسوخ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.