صدرِ مملکت عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر محمد سعید سرور نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔
عارف علوی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی ترقی کے لیے تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر تاجکستان میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے اور برادر ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کریں۔
ملاقات میں صدرِ مملکت نے بھارت کی اقلیت دشمن اور مسلمان دشمن پالیسیاں اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے۔
Comments are closed.