جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانتیں منظور

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 60 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.