جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

حفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، سابق وزیرِ اعظم عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

عمران خان لاہورہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت پہنچے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔

یہ بینچ کچھ دیر بعد (سہ پہر 3 بجے) حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.