جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

پاکستان کا افغانستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم میں آج 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کو اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ آج پہلی مرتبہ گرین شرٹ پہن کر شارجہ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میچ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.