
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دارالامانوں کو معاشرے کے حقیقی عکاس قرار دیدیا۔
لاہور کے دارالامان کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ دارالامان ہمارے معاشرے کی حقیقی تصویر پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دارالامان میں اکثریتی خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں، یہاں گھریلو ناچاقی کی شکار خواتین مقیم ہیں۔
فردوس اعوان اس موقع پر اپوزیشن قیادت کو بھی ہدف تنقید بنایا اور حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں میں موجود اختلافات پر بھی بات کی۔
Comments are closed.