سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر پر پولیس کا حملہ مریم نواز کی سازش ہے، مریم نواز کے اس بلنڈر نے ن لیگ کو مزید غرق کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے 22 مارچ کے جلسے اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا، بدھ کا جلسہ ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، یہ اقدامات نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ اب ہوں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن ہوں گے عمران خان دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے، نگراں حکومت جو ظلم کر رہی ہے اس کا حساب دینا ہوگا۔
Comments are closed.