پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دیدیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ہمیں فوج سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سی ای سی اجلاس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو بلائیں۔

راجا ریاض نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سی ای سی اجلاس میں عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان خود فوج کے خلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی تک تحریک انصاف میں ہوں، پی ٹی آئی کے بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

راجا ریاض نے کہا کہ ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے، مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.