پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسہ 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان کا جلسہ 22 کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور صدر پرویز الہٰی کی ملاقات میں مینار پاکستان جلسے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ہمیں فوج سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کی درخواست دے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے تاحال 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی، جلسے کے انتظامات کےلیے کم از کم 3 دن درکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22 مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.