پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

روس کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر، ججوں کیخلاف مقدمہ

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر روس نے عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ 

ماسکو میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلوں کا ہمارے ملک کیلئے کوئی مطلب نہیں۔

آئی سی سی پراسیکیوٹر کے اقدامات روسی قانون کے تحت جرائم کے زمرےمیں آتے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ صدر پیوٹن پر عائد الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ 

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مزید کہا کہ سربراہان مملکت کو 1973 کے اقوام متحدہ کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ 

واضح رہے کہ یوکرین سے بچوں کو روس بھیجنے کے جنگی جرم کے الزام پر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.