متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 18مارچ کے جلسے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے یوم تاسیس کے سلسلے میں 18 مارچ کو باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، کنوینر ایم کیو ایم اور دیگر رہ نماوں نے تیاری کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.