زمان پارک پر پولیس آپریشن کے خلاف تحریک انصاف نے درخواست تیار کرلی جو کچھ دیر میں فواد چوہدری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کے آپریشن سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔
درخواست میں عدالت سے زمان پارک پر پولیس کے آپریشن کو روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی جائے گی۔
عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی 4 درخواستیں بھی دائر کی جائیں گی۔
وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ 2 حفاظتی ضمانت کی درخواستیں رمنا تھانہ اور 2 لاہور کے کیسز کی ہیں۔
اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواستیں تیار کرلی ہیں، کچھ دیر میں دائر کردی جائیں گی۔
Comments are closed.