وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کےلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد اور مضافات میں رمضان کے دوران مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء کو موٹر سائیکل اور رکشے والوں کےلیے رعایتی پیٹرول دینے پر بریفنگ دی گئی۔
شرکاء کو موٹر سائیکل اور رکشے والوں کے لیے رعایتی پیٹرول کی مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کومہنگائی سے بچانے کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
Comments are closed.