سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تہران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔
ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، سعودی عرب رابطے اور گفتگو سے اختلافات حل کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مستقبل میں سفیروں کا تبادلہ ہمارے لیے معمول کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی چاہتے ہیں۔
Comments are closed.