علی بلال عرف ظل شاہ کی غم زدہ والدہ نے بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کا ذمے دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا، یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کو گولی لگی، ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا، کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔
ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ وہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا مگر ظلِ شاہ کی حفاظت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کے بجائے ظلِ شاہ کو اسپتال کیوں نہیں لے گئیں، عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو۔
دوسری جانب علی بلال عرف ظلِ شاہ کے والد نے پولیس کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
بیٹے کی موت کے خلاف مقدمے کی درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی کے خلاف الزامات سے دست بردار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظلِ شاہ کے گھر جاکر غم زدہ خاندان سے تعزیت کی اور ظلِ شاہ کے والدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا جب تک والدین مطمئن نہیں ہوں گے، مقدمے کا چالان نہیں جائے گا۔
Comments are closed.