اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی الیکشن عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ان کی چال میں نہیں پھنسیں گے۔

ای سی پی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ملتوی کیے گئے ضمنی الیکشن 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں سے 24 خیبرپختونخوا میں ہیں۔

ای سی پی نے سندھ کے 9، اسلام آباد کے 3 اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.