دادو میں گورنمنٹ اسکول میں بلند آواز میں پڑھائی کرنے پر مقامی وڈیرے نے 2 طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کا ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ نے نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز گورنمنٹ بھرگڑی پنہور اسکول میں پیش آیا، ملزم شاہنواز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بلند آواز میں پڑھنے پر ملزم نے 2 طلبہ کو لکڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.