ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

ظل شاہ معاملے پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ظل شاہ کے معاملے پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حماد اظہر نے لاہور میں پی ٹی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ آج کے اجلاس میں ظل شاہ کے قتل پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے ہونے والے ظلم اور ستم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دیکھا گیا کہ نگراں حکومت نے کس طرح دفعہ 144 کا نفاذ کیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ظل شاہ کے معاملے پر پارٹی میں شدید غم اور غصّہ پایا جاتا ہے، ہم دیکھتے ہیں اس معاملے پر کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہمارے آئین کا حصہ ہے، ن لیگ نے ہمیشہ کوشش کی عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اب ایسا کوئی بیانیہ بننے نہیں دیں گے،  ابھی انتخابی مہم کے جلسے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ کل ظل شاہ کے حوالے سے دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.