وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حج اخراجات کی رقم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
شمالی پاکستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی کس ہوں گے۔
جنوبی پاکستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے نیب ترامیم کے بل اور نیشنل ایئر پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
Comments are closed.