چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں اگلے 3 سے 4 دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کے بعد موسم میں بہتری آ جائے گی اور سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المباک کے شروع میں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔
کوئٹہ میں کم سےکم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی اور جیوانی میں 16، گو ادر میں 17 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے درجۂ حرارت میں اضافےکا امکان ہے۔
Comments are closed.