لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کی تھی۔
محکمۂ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو محکمۂ داخلہ کے اس اقدام پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ریلی میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہو گی، کیسے ہو سکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.