منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

کراچی، شاہ لطیف سے 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں شاہ لطیف کے علاقے سے پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سے 2 مختلف کارروائیوں میں گرفتار  کیے گئے 3 اسٹریٹ کرمنلز شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں گل شیر، کاشف اور ارباز شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.