ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر اکبر ایس بابر کا طنز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر طنز کر دیا۔

اکبر ایس بابر نے اپنے طنزیہ بیان میں کہا کہ ’نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں۔‘

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ’اگلے آرمی چیف کو نامزد کرنا چاہتا ہوں۔‘

اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’رہی سہی جو کسر تھی وہ نکالنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’خدارا! دوبارہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کی بہتری کےلیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو کیا کریں؟ ایسا لگتا ہے آرمی چیف اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.