ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

ریٹائرڈ ججز، جنرلز کو ملی مراعات کا ریکارڈ پی اے سی میں طلب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ریٹائرڈ ججز اور جنرلز کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آفس سے ریٹائرڈ جنرلز، ججز اور بیوروکریٹس کو ملنے والے پلاٹس، پینشنز اور مراعات کا ریکارڈ آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔

سرکاری گاڑیوں میں مفت پیٹرول استعمال ہونے کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم  دے دیا۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے مگر ہزاروں لیٹر مفت تیل اور موناٹائزڈ پالیسی کے مزے لیے جارہے ہیں، جو افسران پیسے لینے کے باوجود ذیلی اداروں کی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا امریکا کو بتا دیا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن مکمل نہ ہونے سے پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے، یہ رقم پاکستان کو دی جائے یا پائپ لائن مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.