پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

بھارتی بزنس مین نے اپنی رولز روئس کو لگژری ٹیکسی میں تبدیل کردیا

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین اپنی رولز روئس فینٹم کار کو شاندار ٹیکسی میں تبدیل کرنےکے بعد بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بوبی چیمنور نامی یہ شخص کیرالہ میں لگژری گاڑیوں جیسے رولز روئس، مرسڈیز بینز، رینج روور اور دیگر کا مالک ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔

حال ہی میں اُنہوں نے اپنی رولز روئس فینٹم کو ایک شاندار ٹیکسی میں تبدیل کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہے۔

اس حوالے سے بوبی چیمنور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’میرے پاس بہت ساری گاڑیاں تھیں، جن میں رولز روئس، مرسڈیز بینز، رینج روور اور دیگر پریمیم گاڑیاں شامل تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ریاست بھر میں اور بیرون ملک کاروباری دوروں پر لوگوں کو گفتگو کے دوران اپنی رولز روئس فینٹم سے خوف زدہ پایا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اسی لیے مجھے خیال آیا کی کیوں نہ اسے ٹیکسی میں تبدیل کردیا جائے؟‘

بوبی چیمنور نے بتایا کہ’رولز روئس فینٹم ٹیکسی کو اب بوبی ٹورز اینڈ ٹریول گروپ کے تحت گاڑیوں کے بیڑے میں شامل کیا گیا، جو بوبی چیمنور گروپ کا ایک ڈویژن ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’اس کار پر پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ ہے جو کہ بطور ٹیکسی خدمات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اسے استعمال کرنے کا ایک دن کا کرایہ  25 ہزار بھارتی روپے ہے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے ابھی اسے بطور ٹیکسی استعمال کرنا شروع ہی کیا تھا کہ کورونا وبا پھیل گئی لیکن اب میں اسے مزید مقبول بناؤں گا‘۔ 

بوبی چیمنور نے بتایا کہ’ہم شادی کی تقریب کے لیے اس کے استعمال پر 50 ہزار بھارتی روپے وصول کر رہے ہیں اور ہمارے پاس پہلے ہی کئی بکنگز ہو چکی ہے کیونکہ 9.5 کروڑ بھارتی روپے کی فینٹم کار میں سفر کرنا ایک ایسا تجربہ ہے جسے نوجوان جوڑے بہت پسند کرتے ہیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.