سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کی تعداد متعین نہیں، زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
ایک بیان میں سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے کہا کہ عمرہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی ضروری ہے۔
وزارتِ حج و عمرہ نے کہا کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔
Comments are closed.