پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، ان کی صدارت میں کل کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہو گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکریٹری شرکت کریں گے، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی، انہوں نے یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں۔
Comments are closed.