جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے کہاں منتقل کردیا گیا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تمام گرفتاری دینے والے رہنماؤں کو میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی شامل ہیں۔

جیل ذرائع نے کہا کہ گرفتار دیگر کارکنوں کو ڈی جی خان جیل بھجوا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لانے والی پریزن وین کوٹ لکھپت جیل میں داخل ہوئی تھی۔

اس موقع پر جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا تھا کہ آج 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاری دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.