جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

کراچی میں ماڑی پور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ بلدیہ، کاز وے ندی، لیاقت آباد اور گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور گریکس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو شدید زخمی کر دیا جس کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جاں بحق شہری کی شناخت 30 سالہ عابد حسین کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول چار بچوں کا باپ تھا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق بلدیہ نمبر 4 پر فائرنگ سے 20 سالہ عمران زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کاز وے ندی، کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان نے شہری کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے شہری اور راہ گیر خاتون زخمی ہوگئی، زخمیوں کی شناخت شازیہ اور جہانگیر کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب لیاقت آباد ڈاک خانے جاتے ہوئے تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے مہک نامی خاتون کو زخمی کر دیا جس کو طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ گلشن معمار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے طحہ نامی شہری زخمی ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.