بارکھان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ میں پیش رفت، پولیس اور لیویز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کوہلو بارکھان سرحدی علاقے سےخاتون سمیت 3 افراد کو بازیاب کرالیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بازیاب کرائے گئے افراد کو کمشنر ژوب کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لڑکی اور دو لڑکوں کو جنوبی پنجاب منتقل کیے جانے کی اطلاع پر آپریشن پنجاب کے سرحدی علاقوں تک بڑھا دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خاتون نے ویڈیو پیغام میں سردار کھیتران کی قید سے بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی۔
ویڈیو آنے کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ خاتون اور دو بیٹوں کی لاشیں قتل کیے جانے کے بعد بارکھان میں کنویں سے ملی ہیں۔
خاتون کے شوہر خان محمد مری کے مطابق ان کے مزید 4 بیٹے اور بیٹی سردار عبدالرحمان کی قید میں ہیں۔
Comments are closed.