پنجاب کے شہر بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی کارکن نے احتجاج کیا۔
ن لیگی کارکن ریحانہ ملک کا احتجاج کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے ضلعی عہدہ دیا جائے۔
ریحانہ ملک نے کہا کہ برسوں سے مسلم لیگ ن کی ورکر ہوں، گزشتہ رات سے پریشان ہو رہی ہوں۔
لیگی کارکن نے مریم نواز سے کہا کہ آپ سے ملنے کیلئے 2 گھنٹے انتظار کرتی رہی، مجھےسیکیورٹی گارڈز نے دھکے دیے۔
Comments are closed.