الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھ کر پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں لکھا کہ گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل اور گورنر کے پی 15 سے 17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کریں۔
الیکشن کمیشن کو الیکشن پروگرام مکمل کرنے کے لیے 54 دن درکار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو توڑ دیا تھا جس کے بعد دونوں صوبوں میں نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.