پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اچھی ہے، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میچز سے ہمیں تجربہ ملا کیونکہ ہمیں ان پچز پر کھیلنے کی زیادہ پریکٹس نہیں ہوتی، ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آخری ون ڈے میچ میں اچھی بیٹنگ ہوئی لیکن ابھی ہم میں کمی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، سینئر اور جونئیر ٹیم میں شامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے کمبی نیشن کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔
ندا ڈار کا مزید کہنا ہے کہ برسبین کے بعد سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی میچز دیکھنے کے لیے آئی یہ سب اچھا لگا، امید ہے کہ فینز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز دیکھنے آئیں گے اور ہمیں اسپورٹ کریں گے۔
Comments are closed.