جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

جرمن صدر کی یوکرین کو عسکری تعاون کی یقین دہانی

جرمن صدر فرینک والٹر نے یوکرین کیلئے عسکری حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے نئے وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی مسلح افواج قوم کے تحفظ کیلئے تیار رہیں۔

بورس پسٹوریس آج باضابطہ طور پر ملک کے وزیر دفاع بن چکے ہیں، آج ان کی اپنے امریکی ہم منصب لائڈ آسٹن سے ملاقات متوقع ہے۔

جرمنی پر مغربی اتحادی ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ اپنے جنگی ٹینک یوکرین بھیجے۔

حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ برلن یوکرین میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹینک اس وقت بھیجنے پر آمادہ ہوگا جب امریکا بھی اپنے ٹینک وہاں بھیجے گا۔

جرمن صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کریں گے، جرمنی حالتِ جنگ میں نہیں ہے لیکن برسوں کا امن جس سے ہم مستفید ہوتے رہے، وہ دن اب ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان تمام خطرات پر ردعمل دینا ہوگا جو ہمیں نشانہ بناتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.