جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر کیسز کی تفصیلات فراہم کریں۔

شہباز گل نے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے تک گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل ویل چیئر پر ہائیکورٹ آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.