جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

فردوس شمیم کی حافظ نعیم کو احتجاج میں ساتھ دینےکی اپیل

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کو احتجاج میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

فردوس نقوی نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اپیل کی ہے۔

انہوں نے حافظ نعیم سے کہا کہ ’ حافظ صاحب ہم آپ اور جماعت اسلامی کے کارکن کے ساتھ ہے،  اس قسم کے الیکشن کے اوپر احتجاج کرنا لازمی ہے۔

فردوس نقوی نے کہا کہ اپنی مئیر شیپ کی خاطر لوگوں کا ساتھ مت چھوڑیےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.