جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

ڈی آر او دفتر پر پتھراؤ کے دوران میں بھی زخمی ہوا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر پر پتھراؤ کے دوران وہ خود بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کیماڑی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پلاننگ کر کے ڈی آر او کیماڑی کے دفتر پر حملہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کیماڑی کی 13یو سیز جیتی ہوئی ہے مگر ڈی آر او آفس میں نتائج تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.