جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

35 سالہ مسلم ڈاکٹر شعبہ طب میں اسرائیل کے کم عمر ترین پروفیسر بن گئے

35 سالہ مسلم ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد شعبہ طب میں اسرائیل کے کم عمر ترین پروفیسر بن گئے۔

انہیں تل ابیب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں پروفیسر منتخب کیا گیا ہے، عموماً یہ اعزاز زائد العمر ڈاکٹرز کو ملتا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے پروفیسر عبداللّٰہ واتد کو مبارک باد پیش کی۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد جوڑوں اور پٹھوں کے ماہرِ امراض ہیں، انہوں نے 200 سے زائد سائنسی رپورٹس تحریر کی ہیں۔

انہوں نے اطالوی میڈیکل اسکول سے گریجویشن کی، 2018 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے ریسرچ فیلوشپ بھی کی۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں عرب ہونے کے ناطے بہت دلچسپ معاملہ رہتا ہے کیونکہ ہم روزمرہ کے کام اور ریسرچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مریضوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیبا اسپتال میں انہوں نے کبھی عرب یا غیر عرب کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.