بھارت میں ماسک نہ پہننے کے معاملے پر دو خواتین بیچ سڑک پر لڑ پڑیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
بھارت کے شہر ممبئی میں خاتون بغیر ماسک لگائے رکشہ میں سفر کررہی تھی کہ ڈیوٹی پر موجود میونسپل خاتون اہلکار نے اسے روک کر ماسک پہننے کی تنبیہ کی اور 200روپے جرمانہ عائد کردیا۔
اہلکار کی یہ بات سن کر رکشے میں بیٹھی خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور خاتون اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں، بعد ازاں پولیس نے رکشہ سوار خاتون کو حراست میں لے لیا۔
Comments are closed.