متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا گیا۔
بہادرآباد مرکز میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں کل کروائے جانے والے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جعلی حلقہ بندیوں کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ رابطہ کمیٹی نے وزراء کے استعفوں اور دیگر آپشن پر مشاورت بھی شروع کردی۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ جعلی حلقہ بندیوں کے خلاف کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے حتمی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed.