ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تحریری مؤقف کے بعد ردعمل دیں گے، الیکشن کمیشن کا مؤقف دیکھنا ضروری ہے، اس سے پہلےکچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آرڈیننس اس طرح نہیں آتے اس کے لیے مطلوبہ معاملات درکار ہوتے ہیں، ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے۔

سندھ حکومت کی کراچی ڈویژن، ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات التوا کی درخواست پر غور ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کردیے ہیں،ان کے خدشات پر سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا، ہم نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.