ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

اب غصے کی کیفیت ہو گئی ہے، رؤف صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ہماری قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں چھین کر ایک پارٹی کو دیں گئیں، اب غصے کی کیفیت ہوگئی ہے۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تواتر کے ساتھ ظلم جاری ہے، ہم اس ظلم کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینا حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباب ملتوی کرانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

رؤف صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ اگر آج صحیح حلقہ بندیاں ہو جائیں تو ہم کل الیکشن لڑلیں گے، ووٹ کا تقدس پامال نہ ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی متحرک ہے، الیکشن لڑنے کا فیصلہ وہی کرے گی، میرے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.